ہزاروں نفوس کی آبادی پر مشتمل حبیب آباد مسائل کا گڑھ بن گیا

Habibabad

Habibabad

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) ہزار وں نفوس کی آبادی پر مشتمل حبیب آبادمسائل کا گڑھ بن گیا۔نکاسی آب کا بندوبست نہ ہو نے کے باعث گلیاں بازارجوہڑوں کا روپ دھار چکے ہیں۔

ٹوٹی سڑکیں ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر شہری ذ ہنی امراض میں مبتلا، زندگی اجیرن بن گئی۔گندے پانی کی نکاسی کے نظام،کھیل کے میدان اور آمدورفت کے لیے سڑکوں سے محروم ہزا ر وں نفوس کی آبادی پر مشتمل حبیب آباد مسائلستان بن گیا جدید درو میں بھی بنیادی سہولتوں کا فقدان۔

روز گار کے مواقع ناپید تاریخ کی بدترین مہنگائی اذیت ناک لوڈشیڈنگ اور بے روز گاری سے شہری ذہنی امراض میں مبتلاہر طرف بھوک افلاس اور مایوسی کے ڈھیرے۔

تفصیلات کے مطابق رشید احمد نعیم،امجد علی چوہدری، شفاقت زرگر ،غلام محی الدین،حاجی ابرار احمد ،حاجی اللہ دتہ،ظفر اقبال ،رانا عبدلواحید،رحمت علی،عرفان ریاض،محمد کاشف پر مشتمل حبیب آباد پریس کلب کی ٹیم نے نئی منڈی ،ر یلوئے پھاٹک،عمر آباد،،ٹھڑا ،لالہ زار، کرماں آباد ،فیصل ٹاون،جاوید نگرکا سروے کیا تو شہریوں کی حالت زار دیکھ کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ ہو گئی۔ دوران سروے ہر طرف گندگی کے ڈھیردکھائی دیے۔

نکاسی آب کا بندوبست نہ ہو نے کے باعث گلیاں بازارجوہڑوں کا روپ دھار چکے ہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن اٹھ رہا ہے کمر توڑ مہنگائی نے والدین کی اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے خواب چکھنا چور کر دیے ہیں ۔بھوک افلاس اور مایوسی سے دو چار شہری اپنی زندگی عذاب تصور کر رہے ہیں۔

ر ہی سہی کسر اعصاب شکن اور ظالمان لوڈشیڈنگ نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے کاروبار ی نظام مفلوج ہو چکا ہے لو گ انتہائی پریشانی اور مشکل حالات میں زندگی کے لمحات بسر کر رہے ہیں ۔دوران سروے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام مسائل کے حل کے لیے توجہ دیں۔

رشید احمد نعیم
صدر الیکڑونک میڈیا پریس کلب حبیب آباد