کیا ! پنڈی گھی کبی عوام کے دلوں کی دھڑکن چیئرمین بن سکے گا ؟؟؟

Candidates

Candidates

تحریر: فیصل منیر
عوامی خدمت کا بے لوث جذبہ رکھنے والے علاقہ تحصیل پنڈی گھیب کی معروف سیاسی شخصیت آفتاب احمد حیدری جو کہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پنڈی گھیب شہر کے وارڈ نمبر 8 میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ان کا نام میو نسپل کمیٹی پنڈی گھیب کی چیئرمین شپ کیلئے ہاٹ فیورٹ ہے۔

عوامی خدمت کی سیاست ان کے آبائو اجدادکا شیوہ رہا ہے۔ آفتاب حیدری جوکہ الطاف حیدری (مرحوم ) کے جھوٹے بھائی ہیں۔ الطاف حیدری بھی پنڈی گھیب کے غریب عوام کی دھڑکن تھے۔ متعدد بار انجمن تاجران کے صدر رہے تھے۔ ایک بار جنرل کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ ان کی اچانک وفات کے بعد عوامی خدمت کا بیٹرا انہی کے جھوٹے بھائی آفتاب حیدری نے اٹھایا۔ آفتاب احمد حیدری علاقہ میں اصول پسندی ، عوامی خدمت گار اور بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی مانے جاتے ہیں۔عرصہ پندرہ سال سے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔ ایک مرتبہ جنرل کونسلر رہ چکے ہیں۔انجمن تاجران کے عرصہ دراز سے نمائندے چلے آرہے ہیں۔ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔سابق ناظم یونین کونسل غربی رہنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل رہا ہے۔

انہوں نے علاقہ کے عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کو فروغ دیا ہے۔ہمیشہ امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔علاقہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کی خدمات اور کارکردگی قابل تحسین ہیں۔ نادرا آفس پنڈی گھیب میں عوام کیلئے سہولیات کا فقدان تھا۔ صرف ایک کمرہ پر محیط نادرا آفس شہریوں کی سہولیات کیلئے ناکافی تھا۔ آفتاب حیدری کی ذاتی کوششوں سے نادرا آفس کو بڑی بلڈنگ میں منتقل کیا گیا۔ وہاں شہریوں کیلئے ہر طرح کی جدید ترین سہولیات میسر کی گئیں۔

District Attock

District Attock

ضلع اٹک میں ڈومیسائل کے حصول کیلئے پنڈی گھیب کے شہریوں کو بے حد پریشانی اور مسائل کا سامنا تھا۔مگر آفتاب حیدری کی ذاتی کاوشوں سے تحصیل سطح پر دومیسائل کے حصول کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ آریہ سماج سکول فیز ٹو میں چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے پانچ کمرے ، آفس ، برآمدہ ہ وغیرہ کی تعمیر کیلئے اقدامات بھی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
شہر میں گلیاں ، نالیاں ، اور سڑکوں وغیرہ کی تعمیر میں بھی ان کی خدمات اور کاوشیں علاقہ کے عوام کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ علاقہ میں نوجوان نسل کو کھیل کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انہوں نے ذاتی کوششوں سے دو گرائونڈ نوابزادہ گروپ کی فیملی سے خصوصی طور پر منظور کروائے۔

آفتاب حیدری کی کوششوں سے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے دس کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمٹ ٹیکنیکل کالج اپ گریڈ ہو رہا ہے۔پہلے یہاں کورس مکمل ہونے کے بعد لڑکوں کو سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے لیکن اب باضابطہ ڈپلومہ دیا جائے گا۔ شہر میں بجلی کی اوورلوڈنگ کا مسلئہ ہوتا تھا۔ ایم این اے ملک اعتبار خان اور صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان کو آفتاب حیدری نے اپنی ذاتی کاوشوںسے بارہ عدد ٹرانسفامر منظور کروائے۔جن میں سے چار لگ گئے ہیں۔باقی ٹرانسفامر بہت جلد لگ جائیں گے۔جس سے شہر میں اوورلوڈ نگ کے مسلہ پر قابو پا یا گیا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں ٹرامہ سنٹر کے قیام کیلئے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان اور ایم این اے ملک اعتبار خان کو آفتاب حیدری نے خصوصی طور پر ری کویسٹ کرنے کے بعدمنظور کروایا۔جس سے علاقہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے بے حد فائدہ ہو گیا۔
آفتاب حیدر ی کی کاوشوں سے شہد داں والا ڈھبہ میں واقع قدیمی قبرستان کیلئے جنازہ گاہ کی تعمیر کیلئے نوبزادہ حاجی سعید محمد خان نے ایک کنال زمین عطیہ دی اور سابق ایم پی اے میجر (ر) ملک اعظم خان سے خصوصی طور پر بیس لاکھ روپے کے فنڈ کی منطوری کروایا تھا۔ آفتاب حیدری اور ان کا خاندان عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایاہے۔ایڈمنسٹریشن میں ان کا تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

Muslim League (N)

Muslim League (N)

مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت ، صوبائی وزیر و ایم پی اے چوہدری شیر علی خان ، ایم این اے ملک اعتبار خان ،نوابزادہ ملک اولیاء خان ، ملک سعید محمد خان ،سابق ایم پی اے میجر (ر) ملک اعظم خان گھیبہ ، سمیت دیگر پارٹی قائدین کے سامنے آفتاب احمد حیدری کی علاقہ کے عوام کیلئے دن رات بے لوث خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کی چیئرمین شپ کیلئے ان کا نام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اکثریت نو کونسلر ز اور شہریوں کی بھرپور خواہش ہے کہ پنڈی گھیب کی چیئرمین شپ کا تاج آفتاب احمد حیدری کے سر سجے۔

تحصیل پنڈی گھیب میں عوامی خدمت گار آفتاب حیدری نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں پارٹی قیادت اور قائدین کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ اگر انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین شپ دی تو میں اپنے قائدین اور علاقہ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن کوشش کرئوں گا۔ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے اور پنڈی گھیب کو ایک ماڈل سٹی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائوں گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی پارٹی قیادت اور قائدین یہ تاج کس خوش قسمت کے سر سجاتے ہیں۔

Faisal Munir

Faisal Munir

تحریر: فیصل منیر