قصور کی خبریں 20/8/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) صحافیوں پرتشدد، ملزمان دیگر نامعلوم سرکاری ڈاکٹرز کو 22 اگست کو نامزدکیا جائے گا ،صحافی برادری کاتاریخ ساز جرنلسٹ کنونشن بلایا جائیگا ، شہر یوں ،سول سوسائٹی اورصحافتی جماعتوں کااحتجاج جاری ،ڈاکٹرز کی گرفتاری کا مطالبہ، پنجاب ایگز ایسوسی ایشن کا انتشار پھیلانے والے ڈاکٹرز کی غفلت سے ہلاکتوں پر سخت ردعمل کا اعلان کردیا،سرکاری ڈاکٹرز کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1000 گندے انڈے ماریں گے ،کارکن تیاررہیں ، میاں عبدالستارکی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں احتجاج بدستور جاری ہے ،زندہ ہیں صحافی زندہ ہیں کے نعرے گونجتے رہے، ہسپتال میں ایم ایس کی غنڈہ گردی اور صحافیوں صدر پریس کلب ڈاکٹرسلیم الرحمن ، صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری،صدر الیکٹرونک میڈیا محمداجمل شاد سمیت دیگر صحافیوں کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ پر احتجاج جاری ہے ،اورپنجاب حکومت نے ایم ایس کو یہاں سے معطل کرکے لاہور بھجوادیا ہے مبینہ کرپشن اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور پبلک کے ساتھ ناروا رویہ پرای ڈی او ہیلتھ کو بھی سیٹ سے فارغ کر نے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں واضح رہے کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس اشرف جاوید کا صحافیوں پر بے رحمانہ تشدد کی خبریں شائع ہو نے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس سمیت 4نا معلوم کے خلاف,147/149,511/506 / ,365/342دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاتھااب پولیس گرفتاریوں کیلئے حکمت عملی طے کررہی ہیں اور اس سلسلہ میں اعلی حکام سے اجازت طلب کی جارہی ہے ۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صحافی برادری نے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹروں کے ناروارویہ اور مبینہ کرپشن کے خلاف اپنا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہاپریس کلب میں اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی سازش ناکام بنا دی جائیگی۔ صحافی برادری ،شہر کی سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموںنے ڈاکٹروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب پنجاب ایگز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں عبدالستار نے انتشار پھیلانے والے ڈاکٹرز کی غفلت سے ہلاکتوں پر سخت ردعمل کا اعلان کردیاہے اورسرکاری ڈاکٹرز کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں1000گندے انڈے مارنے کیلئے کارکنوں کوتیاررہنے کاحکم دیدیا ہے ۔پریس کلب انتظامیہ نے 22اگست کو صحافی برادری کاتاریخ ساز جرنلسٹ کنونشن بلانے کا اعلان کرتے ہوئے دعوت نامے ضلع بھر میں ارسال کردئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے) “اے اللہ ساڈی مددفرما ،کرپٹ ای ڈی او نوں مگروں لا “سول سوسائٹی کے شہر بھر میں بینرز، شہریوں نے بھٹی ہسپتال کارخ کرلیا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سہولیات کافقدان ، مریض اور شہری ڈاکٹروں کی غنڈہ گردی کیخلاف پھٹ پڑے ،ای ڈی او ہیلتھ غیرسرکاری سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگا، روزانہ کی بنیاد پرڈاکٹرعاصم وسیم،ڈاکٹر عامرسلیم،ڈاکٹر سلیم الرحمن،ڈاکٹر یزدانی کے ہمراہ ہسپتال ہڑتال کروانے کیلئے ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل سٹاف کی منتیں ، اپنے بھی ساتھ چھوڑنے لگے، ڈاکٹرطارق مسعود کے تبادلے و معطلی کی خبرگردش کرتی رہی، بے عزتی برداشت نہیں سرکاری نوکری کرتے ہیں ای ڈی او کے غلام نہیں ،وزیراعلی پنجاب کے دورہ پر سخت احتجاج کریں گے ، ہسپتال کے ملازمین نے بھی ایکا کرلیا ،انہیں کھری کھری سنا دیں جبکہ ڈی سی او قصور سے ملاقات کرکے ڈاکٹرطارق مسعودسے جان چھڈوانے کافیصلہ ، شہریوں نے صھافیوں کے حق میں درباروں پر دعائیں مانگیں اور نیاز تقسیم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے) ای ڈی او ہیلتھ ، ڈینگی کے نام پربدترین لوٹ مار ، پی ایف پی کا احتجاجی مطاہرہ ،سخت نعرے بازی ، کام چور اور نااہل ڈاکٹر طارق مسعود کو ٹرانسفر کیا جائے ، قصورڈینگی کیس کنفرم، شہریوں کو طبعی سہولیات فراہم کرنے خواتین کا ماتم ،وزیراعلی پنجاب ایکشن لیں ، تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے ضلعی کنوینیئرباباظفراللہ رضا، ٹریڈونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمودالہی چشتی،سٹی نائب عمران آفتاب ، جنرل سیکرٹری رانا سعید قادری ،جوائنٹ سیکرٹری حافظ غلام مرتضی ،فنانس سیکرٹری جاویداسحاق ودیگر کی قیادت میں وڈانہ کی رہائشی45سالہ خاتون کو ڈینگی بخارکا کنفرم کیس سامنے آنے ،ڈینگی آگاہی واک و سیمینار فوٹو سیشن تک محدودکرنے ،سپرے نہ کرنے اور ڈیزل وپیٹرول کی مدمیں لاکھوں روپے کی ہیرپھیر کرنے پرکام چور اور نااہل ڈاکٹر طارق مسعود ای ڈی او ہیلتھ قصور کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مقررین نے الزام لگایا کہ محکمہ صحت میں ڈینگی کے نام پر بدترین لوٹ مارجاری ہے ، کرپٹ ای ڈی او ہیلتھ روزانہ نجی کاموں میں سرکاری گاڑی استعمال کررہا ہے ، ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر روزانہ شام کے اوقات میں اوکاڑہ کے قریب اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں جانا اور عطائی ڈاکٹروں سے رشوت وصولی اس کامعمول ہے ،میڈم نسیم ،چوہدری محمودالہی چشتی نے کہا کہ وڈانہ میں ڈینگی کی موجودگی ای ڈی او ہیلتھ کی نکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی پنجاب ،مشیرصحت پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنرلاہورڈویثرن اس بدنام زمانہ کرپٹ ای ڈی او ہیلتھ قصور کوغفلت کے مرتکب ہونے پر سخت کاروائی کرے جبکہ ڈی جی انٹی کرپشن،محکمہ نیب، پاکستان فلاح پارٹی کی درخواست پر ڈاکٹر طارق مسعود پرمقدمہ قائم کرکے اسے گرفتار کرے اور حکومتی وسائل برامد کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاںکیطرف سے پھولنگر میں واپڈا کے خلاف 42 شکایات کا 15 روز میں ازالہ کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاںنے پھولنگر میں واپڈا کے خلاف دی گئی آور بلنگ و دیگر شکایات کی42درخواستوں کی سماعت کی،15روز میں شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری، عوام کو ریلیف نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، عوام کی تنخواہوں پر کام کرنے والے اپنا فرض ادا کریں اور سارفین کو شکایات کا موقع نہ دیں، عوام اپنی شکایات مختلف تحصیلوں میں آنے والے وفاقی محتسب کے نمائندوں ، ڈاک یا ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جن کی سنوائی کیلئے انہیں فون پر مطلع کر دیا جائے گا اور ان کی دہلیز پر اس کا ازالہ کیا جائے گا۔