”رعد “ میزائل کے کامیاب تجربہ پر راجونی اتحاد کی قوم کو مبارکباد

Pakistan Raad Missile

Pakistan Raad Missile

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی قوم اور افواج پاکستان‘ سائنسدانوں اور انجینئروں کو راڈار پر دکھائی نہ دینے والے اور فضا سے زمین و سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے رعد میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن نظاموں سے لیس ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنا نیوالے ”رعد “ میزائل کی کامیابی تاریخی سنگ میل ہے اور اس تجربہ کی کامیابی سے پاکستان کا سٹرٹیجک ڈیٹرنس، سٹرٹیجک صلاحیت اور خطہ میں امن مزید مستحکم ہو گا۔