عمران ٹائیگر پینل عمران خان کی قوت ہے ،عوام کو مسائل سے نجات دلائینگے ۔اشرف قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء اور عمران ٹائیگر پینل کے صدر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ عمران ٹائیگر پینل شہر کراچی میں عمران خان کی قوت ہے شہر کو نفرت اور اندھیروں سے نجات دلا کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے ۔

کارکنان عوامی رابطہ مہم اور بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں شہر کی تمام نشستوں سے عمران خان کی ٹائیگر عمران ٹائیگر پینل کے پرچم تلے متحد ہوکر مخالفین کا مقابلہ کرینگے اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تائید کے بعد شہر کو نفرتون کی سیاست کا خاتمہ کرکے شہر کی رونق کو بحال کرینگے ان خیالات کا اظہار اشرف قریشی نے عمران ٹائیگر پینل کے ٹکٹ ہولڈرز ،ڈسٹرکٹ و پی ایس آرگنائزر ،رہنمائوں اور کارکنان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء شیریں خان ،حبیب اللہ سواتی،حمید مغل ،ذاہد آرائیں ،دانیال ،میر عمران رسول،آصف حسین ،فیصل شاہد اور دیگر موجود تھے۔

اشرف قریشی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران ٹائیگر پینل شہر کے وسیع تر مفاد اور امن و اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پروان چڑھانے اور شہر کراچی کی بین الااقوامی حیثیت کو اُجاگر کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات میں صالح ،نیک اور عوامی جذبے سے سرشار قیادت عوام کو فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ عمران ٹائیگر پینل بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھر پور تیاریوں کا آغا ز کرچکی ہے اس حوالے سے شہر کے گلی اور محلوں کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیکر شہر میں عوامی خدمت کے لئے ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کیا جاچکا۔

ہیاشرف قریشی نے کہاکہ ہم نظریاتی سیاست کے امین ہیں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں کارکنان میں انتشار پیدا کرنے والوں اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ فروخت کرنے والوں کا عمران خان کے ٹائیگر بھر پور محاسبہ کریں گے انہوں نے تمام حلقوں سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقوں سے بلدیاتی انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرائیں عمران ٹائیگر پینل ان کی بھر پور معائونت اور رہنمائی کرے گی تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے کارکنان سے کہاکہ وہ کارکنان کو منتشر کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے اتحاد کے ذریعے کارکنان میں انتشار پیدا کرنے والوں پر نظر رکھیں۔

Imran Tiger Panel Meating

Imran Tiger Panel Meating