تلکرتنے دلشان کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے سے انکار

Tillakaratne Dilshan

Tillakaratne Dilshan

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس میں عمر حائل نہیں ہو رہی۔ ان کی خدمات قومی ٹیم کیلئے ہیں۔ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دوبارہ فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم حالیہ عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا مکمل استعمال کرنے سے قاصر رہی اور اس معاملے پر کوچ اور کپتان سے بات چیت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام شعبوں میں مفید ثابت ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے بولنگ کرانے کا انحصار کپتان پر ہے۔