ساتھ رہو

وقت کب ایک سا رہتا ہے سدا، ساتھ رہو
جانے کِس موڑ پہ ہو جائیں جدا ،ساتھ رہو

ہم غمِ ہِجر کے ماروں کو یہ ظالم دنیا
روز دیتی ہے کوئی زخم نیا، ساتھ رہو

اِن طلسماتِ زمانہ کی گزرگاہوں میں
اپنے ہونٹوں پہ لئے حرفِ دعا، ساتھ رہو

یہ تیری چشمِ گِلہ زار سے بہتے آنسو!
کب مِٹا سکتے ہیں قِسمت کا لِکھا ساتھ رہو

درد مندانِ محبت کی زمانے بھر میں
کوئی سنتا ہی نہیں غم کی کتھا، ساتھ رہو

Sad Couple

Sad Couple

تحریر : ساحل منیر