سحرو افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور : جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا موجودہ حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہاحکومتی ترجیحات میں عوام کی بہتری کہیں شامل نہیں، مسلسل عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

ایسے وقت میں عوام کے پاس صرف احتجاج کا راستہ ہی بچتا ہے حکومت کو چاہیے اپنی ترجیحات کا تعین کرے اور عوام کے مسائل کو فوکس کرکے حل کرے۔

پی ایف یو سی کے عہدیداروں نے کہا اسلامی ریاست میںماہ رمضان کے موقع پر مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا جن حکمرانوں کا منہ چرا رہاہے۔اس مقدس مہینے میں گراں فروشی پر قابو پانا ہوگا حکومت کو عوام کوروزمری کی اشیاء سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔