ٹی ایم او سرائے عالمگیر عمر شجاع کی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر سے خصوصی ملاقات

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : ٹی ایم او سرائے عالمگیر عمر شجاع کی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر سے خصوصی ملاقات۔ٹی ایم او سرائے عالمگیر عمر شجاع کی ڈیرہ کوٹلہ پر چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کونسلر سرائے عالمگیر راجہ الطاف اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت بھی موجود تھے۔

انہوں نے چوہدری محمد علی تنویر کی سرپرستی میں کامیابی سے چلنے والی کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے کاموں کا وز ٹ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت اتنے بڑے پراجیکٹ کی کامیابی پر سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد علی تنویر اور کوآرڈینیٹر چوہدری شفقات عدالت کو مبارکباد پیش کی۔ضلع گجرات میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا یہ منفرد پراجیکٹ چوہدری محمد علی تنویر کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور ہارڈورکنگ ٹیم کے چنائو کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے پراجیکٹ کی طرز پر سرائے عالمگیر شہر کی تمام وارڈز میں اس طرح کا نظام شروع کرنے کے لئے کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی مشینری کا جائزہ لیا اس موقع پر چوہدری شفقات عدالت نے سرائے عالمگیر سے آئے ہوئے وفد کو خصوصی طور پر بریفنگ دی۔چو ہدری محمد علی تنویر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انشاء اللہ کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ٹریکٹر اور ٹرالی بھی خرید لی ہے جوکہ اگلے دو دنوں تک صفائی کا کام شروع کر دے گی۔ اس کے علاوہ گلی محلوں سے کوڑ اکرکٹ کھلی گلیوں تک لانے کے لئے خصوصی طور پر ہتھ ریڑھیاں بھی تیار کروائی جا رہی ہیں جس سے تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ نکالنے میں آسانی ہو جائے گی۔