ٹنڈوآدم کی خبریں 27/06/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) کراچی کے رہائشی پچاس سالہ شخص کاجنونی نوجوان نے چھری سے گلا کاٹ کر شدید زخمی کردیا ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم جوہر آباد قبرستان میں واقع صالح مسجد المعروف بابا منشی والی مسجد میں کراچی کا رہائشی پچاس سالہ وارث وارثی نامی شخص جو کہ اعتکاف میں بیٹھا تھا ٹنڈوآدم جوہرآباد کے رہائشی شہباز نورانی نامی نوجوان نے تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ٹنڈوآدم تعلقہ ہسپتال لیجایا گیاجہاں پر اسے فوری طبی امداد کے بعدنازک حالت میں حیدرآباد ہسپتال بعد ازاں کراچی منتقل کر دیا گیا موقع پر موجود لوگوں نے ملزم شہباز نورانی کو پکڑ کر مسجد میں باندھ دیا اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کو اطلاع کردی فوری اطلاع کے باوجود متعلقہ تھانہ بی سیکشن کی پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی لوگوں نے ملز م شہباز نورانی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے وقوع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ شہباز نورانی اور وارث وارثی کا پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان دونوں کا کاروباری واسطہ بھی ہے لوگوں نے مزید بتایا کہ ہر سال تین رکنی وفد صالح مسجد میںاعتکاف میں بیٹھتے ہیںاور اپنے مرشد بابا منشی کے پاس آتے ہیں واقع کا مقدمہ زخمی شخص وارث وارثی کے بیٹے محمد طالب کی مدعیت میں گرفتار ملزم شہباز نورانی کے خلاف ٹنڈوآد بی سیکشن تھانہ مین درج کر دیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) محمد بن قاسم نے سندھ میں کفر و ظلم کے اندھیروں کو اسلام کے اجالے سے دور کیا محمد بن قاسم نے سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشتے ہوئے یہاں کے لوگوں پر ایک عظیم احسان کیا ان خیالات کا اظہار انجمن طلبہ اسلام ضلع سانگھڑ کے ناطم زبیر نورانی نے انجمن طلباء اسلام ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ محمد بن قاسم نے ظالم وجابر بادشاہ کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا کر مظلوموں کی داد رسی کی اور نو اسلام سے سر زمین سندھ کو منور کیا آج کچھ ہندئوں کے ایجنٹ راجہ داہر کو انصاف کا بادشاہ اور مھمد بن قاسم کو غاصب اور لٹیرا ثابت کرنے کیلئے لسانیت کا سہارا لے رہے ہیں اور سندھ کے سادہ لوح مسلمانوں کے ذہنوں کو گندہ کرتے ہوئے سندھ میں محمد بن قاسم کی خدمات کو فارموش کرانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ایسے لوگ سندھ اور اسلام دونوں ہی سے مخلص نہیں آج پھر دنیا ئے اسلام کو محمد بن قاسم جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے جو کہ کشمیر، فلسطین، لیبیا، پرما، عراق اور دیگر ملکوں کے مظلوم مسلمانوں کو ظالم سے نجات دلاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم (ڈسٹرکٹ رپورٹر ۔رانا محمد سلیمان) ٹنڈوآدم جعلی عامل کا دوشیزہ کی عزت کوٹنے کی کوشش ندیم جمع نامی جعلی عامل نے میری بیٹی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی والد مختیار الزم غلط ہے بھائی جعلی عامل تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم جوہر آباد کے علاقہ بنگلہ روڈ پر ندیم جمع نامی جعلی عامل نے بنگلہ روڈ کے رہائشی مختیار نامی شخص کے گھر جاکر اسکی نوجوان لڑکی عزت لوٹنے کی کوشش لڑکی کے شور مچانے پر اس کے والدین اور اہل محلہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر لڑکی کی عزت بچائی موقع دیکھ کر جعلی عمل فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانہ بی سیکشن کی پولیس جائے موقع پر پہنچی تو ندیم جمع نامی جعلی عامل فرار ہو گیا اہل محلہ نے عامل کے بھائی سلیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار عامل کے بھائی سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی نے مختیار نامی شخص سے اس کی لڑکی کا رشتہ مانگا تھا جس پر اس نے ناراض ہوکر میرے بھائی ندیم جمع عامل پر جھوٹا الزام لگایا ہے دوسری جانب لڑکے کے والد مختیار نے کہا کہ ہم جعلی عامل سے جھاڑ پھونک کرواتے تھے اور اسی سلسلے کے لیے اسے گھر بلوایا تھاکہ اچانک جعلی عامل پر شیطان آگیا اور اس نے میری بیٹی کو اکیلا پاکر اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی اہل محلہ نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص ندیم جمع ایک جعلی عامل ہے اور اس کے چال چلن بھی غلط ہے ایک دھوکہ باز جعلی عامل ہے اس لئے پولیس جعلی عامل کو فل فور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دے۔