ٹنڈوآدم کی خبریں 04/07/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم کے دوکاندار وںکا بلدیہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،ٹھیکیداردوکانداروں سے کچی پیڑی ٹیکس کی مد میں دو سے تین گنا غیر قانونی ٹیکس لینے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تعلقہ میونسپل میں کچی پیڑی کے ٹھیکیدار دوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے دوکانداروں سے 5روپے والی پرچی 3 سے4 دے کر زائدٹیکس وصول کر رہے ہیں اور جو دوکاندار ان زائد پرچیوں کو وصول کرنے سے انکار کرتا ہے اسکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں دوکان داروں کے مطابق تعلقہ میونسپل ٹنڈوآدم کی جانب سے 5روپے فی پرچی مقرر ٹیکس کیا گیا ہے جبکہ یہ کرپٹ ٹھیکیدار 3 سے4 پرچیا ں زبردستی دے کر زائد ٹیکس وصول کر رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور غیر قانونی ہے،دوکانداروں نے کچی پیڑی کے ٹھیکیداروں کی اس لوٹ مار پر احتجاج کرتے ہوئے چیف میونسپل آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف کار وائی کر کے دوکانداروں کو ان کرپٹ ٹھیکیداروں سے نجات دلائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری)ٹنڈوآدم میں غیر معیاری ،مضر صحت اشیاء خوردنوش کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری ،استعمال کرنے سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا فوڈ انسپکٹر غائب تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور اسکے گرد و نواح میں دوکانوں اور ٹھیلوں پر غیر معیاری ،مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء سر عام فروخت ہو رہی ہیں جسکی وجہ سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں دوکانون پرناقص ، مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء خورد نوش جبکہ ٹھیلوں پر گلے سڑے پھلوں کی فروخت عروج پر ہے جسکے ذمہ دار فوڈ انسپکٹر جوکہ کئی سالوں سے ٹنڈوآدم سے غائب ہیں اور ابھی تک فوڈ انسپکٹر کی تعیناتی نہیں کی گئی جسکی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں ٹھیلے والے گلے سڑے پھل اور دوکان دار ناقص ، مضر صحت اور زائد المیعاد خورد نوش کی اشیاء سرعام فروخت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے شہری بہت سی خطرناک بیماریوں جسمیں ،فوڈ پوئزن، ہیضہ،الٹی موشن سمیت معدے کی بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ٹنڈوآدم شہر کی سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوڈ انسپکٹر کو تعینات کر کے مضر صحت اور زائدالمیعاد اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ ٹنڈوآدم اور اسکے گرد و نواح کے شہری اس عذاب سے نجات حاصل کر سک۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مؤرخہ 12جون کو پٹیشن سے متعلق تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے PTET اورPTCL کو واضح ہدایت جاری کی کہ جو T&Tکے ملازمین PTCاورPTCLمیں ٹرانسفر ہونے کے بعد ریٹارڈ ہوئے ہیں وہ پینشن سے متعلق جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن میں دی گئی تمام مراعات کے حقدار ہیں۔مزید یہ کہ بورڈ آف ٹرسٹریز کو بھی ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ حکومت پاکستان کی ان ہدایت پر عمل کرنے کا پابند ہے۔یہ بات آل پاکستان PTCL پنشنرز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ڈپٹی کنوینر محمد اعظم قریشی ،محمد اسلم بھٹو، ایس ایم یوسف ،عتیق غوری، شبیح الحسن ،نجیب الرحمٰن ودیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں میں کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شفاف اور تاریخی فیصلہ دے کر قانون کی حکمرانی قائم کی ہے۔ اب وزیر اعظم پاکستان کی بحیثیت GUARANTORذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس قاریخی فیصلے پر عمل درآمد کروا کر 400000ہزارPTCL پنشنرز کے 2010سے پنشن اضافہ جات و میڈیکل الاؤنسز جو کہ PTEPاور PTCLنے ملی بھگت کرکے 6سال سے غصب کئے ہوئے ہیں ادا کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ PTETبورڈ اس ادارے کو من مانے طریقے سے چلایا جارہا ہے اور بینیفشریرز کے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے جسکی وجہ سے PTCLپنشنرز و بیوگان میں شدید بیچینی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات کا ہمدردی سے جائزہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کروائیں کیونکہ PTETاور PTCLاپنے مفادات کی خاطر جمہوری حکومت کو نقصان پہچانے کے درپے ہے آخر میں انھوں نے کہا کہ اگر انھیںحقوق نہ ملے تو عید کے بعد PTCLپنشنرز اپنے حقوق کیلیے پورے پاکستان میں سراپا احتجاج بن جائیں گے اور ڈی چوک اسلام آباد میں تاد م مرگ بھوک ہڑتال کریں گے اور دھرنا دیں گے۔