ٹنڈوآدم واپڈا افسران کے خلاف گوٹھ عالم بلوچ کے رہائشیوں کی شدید نعرہ بازی اور ٹائر نزر آتش

ٹنڈوآدم (رپورٹ ) ٹنڈوآدم واپڈا افسران کے خلاف گوٹھ عالم بلوچ کے رہا ئشیوں کا مین بس اسٹاپ بند کر کے واپڈا افسران کے خلاف شدید نعرہ بازی اور ٹائر نزر آتش تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نواحی علاقہ گوٹھ عالم بلوچ کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش کے خلاف ٹنڈوآدم محمدی چوک پر چاروں اطراف میں ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کے ٹنڈوآدم سے حیدر آباد، کھنڈو، ٹنڈوالہیار، شہدادپور ،سانگھڑ جانے والے راستے مکمل طور پر بند کر دئے۔

ٹنڈوآدم واپڈا افسران کے خلاف شدید نعرہ بازی اور ٹائر جلائے انھوں نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا افسران کے خلاف نعرے اور انکو بر طرف کرنے کے مطالبات ردج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپڈا افسران نے رشوت نہ ملنے پر ہماری بجلی کاٹ کر ہماری زندگی اجیرن بنا رہے ہیں ایسے راشی اور حرام خور افسران کو فوری بر طرف کر کے ہماری علاقے کو بجلی فراہم کی جائے۔

Wapda Tando Adam k khilaf Goth Alam Bloch k Rihaishio ka Ehtijaj

Wapda Tando Adam k khilaf Goth Alam Bloch k Rihaishio ka Ehtijaj