ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار مسافر وین اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی اے سی کوچ سے ٹکرا گئی۔ جس سے مسافر وین میں سوار تین افراد محمد عمران، غفار احمد اور محمد شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں چھ مسافر شدید زخمی ہو ئے جن کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔

ریسکو اور تھانہ صدر پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔