ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر کا لینڈ ریکارڈ سنٹر ٹوبہ میں چھاپہ

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کا لینڈ ریکارڈ سنٹر ٹوبہ میں چھاپہ مبینہ طور پر رشوت لیکر صوبائی حکومت کا رقبہ ایک شخص نثار احمد کے نام غیرقانونی طورپر منتقل کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابر شیرازی کو کام سے روک دیا گیابابر شیرازی کو کام سے روکنے کے بعد لینڈ ریکارڈ کے عملہ نے احتجاجا کام بند کر دیا تفصیل کے مطابق لینڈ ریکارڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرپشن کی شکایات کے پیش نظر ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے لینڈریکارڈ سنٹر ٹوبہ میں چھاپہ مارا اور لینڈ ریکارڈ سنٹر میں مبینہ گھپلوں اور فراڈ کی نشاندہی ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابر شیرازی کو کام سے روک دیا گیادوران چیکنگ پتہ چلا کہ بابر شیرازی نے مبینہ طور پر رشوت لیکر صوبائی حکومت کا کروڑوں روپے مالیت کا صوبائی رقبہ ایک شخص نثار احمد کے نام منتقل کر دیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کرپٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابر شیرازی کو کام سے روکا۔

جبکہ لینڈر یکارڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عملہ نے کرپشن پکڑے جانے پر اس تمام کرپشن میں ملوث ماتحت عملہ کے خلاف کاروائی ہونے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کو بلیک میل کرنے کے لیے احتجاجاً کام بند کردیا لینڈر یکارڈ عملہ کا کہنا ہے کہ ہماری الگ اتھارٹی ہے ہمارے کام میں ڈپٹی کمشنر مداخلت کرنے کا مجاز نہ ہے سماجی حلقوںنے ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپراکی کرپشن کے خلاف دلیرانہ کاروائی کو سراہتے ہوئے دیگر اداروں محکمہ ہیلتھ ، محکمہ ہائی وے ، محکمہ بلڈنگ ، محکمہ انہار محکمہ ایجوکیشن میں کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کیا ہے یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جب سے چار ج سنبھالا ہے ضلع بھر کی تحصیلوں میں ہسپتالوں اور تمام سرکاری اداروں کی چیکنگ کرکے افسران اور ماتحت عملہ کا قبلہ درست کردیا ہے ان کی تعیناتی سے ضلع بھر کے کرپٹ افسران و عملہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔