اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم پر ریفرنڈم کرائے گی: امجد حسین بخاری

Refrendom

Refrendom

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید امجد حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم پر ریفرنڈم کرائے گی، ملک بھر میں تین لاکھ بیلٹ پیپر ارسال کر دیئے گئے ہیں ، کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات اس ریفرنڈم میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ یکساں نظام، نصاب اور ایک زبان قوم کی ترقی کا ضامن ہے، حکومتی مشینری تو تعلیم کو ٹھیکوں پر چلانے کی کوشش کر رہی جس کے قومی ترقی پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے ریفرنڈم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی کاونٹر قائم کیا گیا ہے جو ریفرنڈم اور اس کے دیگر معاملات کی نگرانی کرے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل شعبے کے نگران ہوں گے، ریفرنڈم دو مراحل میں ہوگا، پہلا مرحلہ آج جبکہ اگلا مرحلہ 24نومبر کو ہوگا۔

پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں دستخطی مہم چلائی جائے گی اور کلاسسز کے باہر اور تعلیمی اداروں میں بینرزآوایزاں کئے جائیں گے۔ جن پر طلبہ کے مطالبات درج ہوں گے اور حمایت میں طلبہ و طالبات سے دستخط کروائیں جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں24نومبر کو طلبہ و طالبات ووٹ ڈالیں گے اور ووٹوں کی گنتی صوبائی سطح پر کی جائے گی جب کہ نتائج کا اعلان مرکزی سیکرٹریٹ سے کیا جائے گا۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016