’’وی لویو میاں صاحب‘‘ایک شخص کانعرہ ’’آئی لویوٹو‘‘وزیراعظم کا برجستہ جواب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوٹلی / ستیاں (جیوڈیسک) گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف جب کوٹلی ستیاں میں جلسہ گاہ پہنچے تو گراؤنڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، لوگ قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہے کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

گزشتہ روز کوٹلی ستیاں میں وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کیا، اس موقع پر بعض لوگ ’’گو عمران گو اور رو عمران رو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے، وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ایک شخص نے کہا ’’وی لو یو میاں صاحب‘‘ تو وزیر اعظم نے برجستہ جواب دیا’’آئی لو یو ٹو‘‘۔

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے دوران ایک شخص مسلسل بولتا رہا تو شاہد خاقان نے اس کی طرف دیکھا تو وہ بولا ہمیں گیس بھی دو تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس مل جائے گی ’’ہن ہور کی منگدا ایں‘‘ اس پر وہ خاموش ہو گیا۔