آج کا میڈیاایک اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور اس کی رسائی ہر چھوٹے بڑے تک ہے۔ مولانا عمر دراز

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) آج کا میڈیاایک اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور اس کی رسائی ہر چھوٹے بڑے تک ہے مگر افسوس کہ زیادہ تر چینلز اپنے ڈراموں، فیشن شوز اور دیگر پروگراموں کے ذریعے معاشرتی بگاڑ کا شکاربن رہے ہیں اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کااظہا رکی سیا سی،سماجی و مذہبی شخصیت مولانا عمر دراز نہرا نے گزشتہ روز”آزادی صحافت کے عالمی دن”کے موقع پراپنی رہائشگاہ پرصحافیوںسے ملاقا ت کے دوران گفتگومیں کیا۔انکاکہناتھاکہ تار یخی، اصلاحی ڈرامے پیش کیے جائیںاوراسلامی شعائرکوفروغ دیاجائے تاکہ لوگو ںمیںحیا اورشرا فت پیداہو۔انہوںنے کہاکہ خاص طورپرنوجوان نسل اورطلباء کے مستقبل کوہمیشہ پیش نظررکھاجائے۔انہوںنے مزیدکہا کہ ورلڈپر یس فر یڈم ڈے پاکستان سمیت دنیابھرمیںہرسال3مئی کومنایاجاتاہے اس دن کاآغاز1993سے ہوا تھا۔