آج ملک و قوم کو فول پروف سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ ایم آر پی

Security

Security

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کے باعث پیدا ہونے والے عدم تحفظ کی وجہ سے قوم یوم پاکستان کی پریڈ سے محروم ہوگئی تھی مگر اب فوج کی کوششوں ‘ کاوشوں اور قربانیوں سے نہ صرف امن قائم ہوا اور عوام کو تحفظ ملا ہے بلکہ حکومت کو بھی اطمینان حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی سالوں کے تعطل کے بعد گزشتہ سال سے پھر یوم پاکستان پریڈ کا آغاز کیا گیا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کی کمر ضرور توڑ دی ہے مگر ان کا مکمل صفایا اب تک ممکن نہیں ہو پایا ہے اور نہ ہی ان کے سرپرست و سہولت کار انجام کو پہنچائے گئے ہیں۔

اسلئے وقتاً فوقتاً ملک و قوم کے یہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوکر قوم کیلئے جانگداز سانحات بپا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اس لئے آج یعنی یوم پاکستان کے موقع پر مقام پریڈ سمیت ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگرد یوم پاکستان کے موقع پر ایسے کسی سانحہ یا واقعہ کو جنم دینے میں کامیاب نہ ہوسکیں جس سے قوم دکھ و تکلیف سے دوچار وہو اور بیرون ملک اس کی بدنامی کے اسباب پیدا ہوں۔