آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اور معاشی طورپر مستحکم ہے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اور معاشی طورپر مستحکم ہے ۔

ایوان وزیراعلٰی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں ۔ برطانیہ کا تعلیم ، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور برطانیہ کے مابین سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے مضبوط پارٹنرشپ قائم ہے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فلاح عامہ کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں ، مستقبل میں بھی سماجی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔