آج بھی والدین سے بہت ڈرتا ہوں: سلمان خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین سے آج بھی بہت ڈرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان کے خاندان اور دوست انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کے خاندان سمیت دوست احباب انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔

اداکارنے کہا جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے یا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہے جبکہ لوگ بھی آپ کی باتوں پریقین کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ۔ جب انہیں لگتا ہے کہ وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت ان کی غلطیوں کے بارے میں خاندان والے ہی آگاہ کرتے ہیں کہ کیا صحیح اورکیا غلط ہے۔

اداکار نے کہا آج بھی انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کا خاندان یا دوست احباب کا دل نہ دکھے یا وہ ناراض نہ ہوں۔