ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

Drone

Drone

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی وزیر اعظم کے آفس کی چھت پر ڈرون ملنے کے بعد ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے 81 پارکوں میں اب ڈرون لے جانے یا وہاں سے اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے 265 برطانوی پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک ماہ قبل جاپانی وزیر اعظم کے آفس کی چھت پر ایک ڈرون ملا تھا جس میں تابکار مواد کی مقدار بھی موجود تھی، ڈروان اڑانے والے شخص نے خود کو بعد میں حراست میں بھی دے دیا تھا، جس کا مقصد جاپانی حکومت کی جوہری پالیسی پر احتجاج تھا۔