ٹوکیو میں جیک ریچر 2 کا پریمئر، ٹام کروز کی شرکت

Tom Cruise

Tom Cruise

ٹوکیو (جیوڈیسک) ٹوکیو میں فلم جیک ریچر نیور گو بیک کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ شرکت کیلئے پہنچی تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

فلم جیک ریچر نیور گو بیک جاپان میں 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔