ٹماٹر کا جوس کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

Tomato Juice

Tomato Juice

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کیساتھ ساتھ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اس سلسلے میں انہوں نے زیادہ وزن والی خواتین کو دو ماہ تک تازہ ٹماٹر کا جوس جو تقریبا ڈھائی سو ملی لٹر ہوتا تھا پلایا دو ماہ بعد اس کا حیران کن نتیجہ نکلا اور جوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہو گیا۔

تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کینسر کیخلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اس سارے مرحلے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانا پڑی۔

ماہرین کے مطابق جوس بنانے کیلئے چار کلو ٹماٹر لیکر انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں پکانے کے دوران چمچہ ہلاتے رہیں اور اسکے بعد ٹھنڈا کر کے اسے فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ ڈھائی سوملی لٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائیگی۔