ٹماٹر کا جوس اضافی چربی پگھلانے اور کینسر کیخلاف مدافعت بڑھانے میں مددگار

Tomato Juice

Tomato Juice

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے جوس کا استعمال جسمانی چربی پگھلانے اور کینسر کے خلاف مدفعت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔

تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہو گیا۔

تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔