تونسہ: گرلز کالج میں داخل ہونیوالے 2 مسلح افراد گرفتار

Arrested

Arrested

تونسہ (جیوڈیسک) تونسہ میں گورنمنٹ گرلز کالج کے احاطے میں داخل ہونے والے 2 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت خرم شہزاد اور سیفل خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے ملزمان کو کالج کی دیوار پھلانگتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، گرفتاری کے وقت ملزمان نے مزاحمت نہیں کی، ملزمان سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جس وقت ملزمان گرلز کالج میں داخل ہوئے اس وقت کالج خالی تھا، کالج کے دو پرائیوٹ گارڈ مین گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کوئٹہ نمبرکی ہے، گاڑی میں گرین نمبر پلیٹ نصب ہے جس پر منسٹر لکھا ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔