طور خم بارڈر، افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Torkham border

Torkham border

طور خم (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستانی حکام دہشت گردوں کا راستہ روکنے اور بارڈر پر سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اپنی سائڈ پر گیٹ نصب کر رہے تھے۔ جس پر افغانستان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال ہوتا رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغانستان کے متعدد مورچوں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہے اور جانی اور مالی نقصانات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

پاکستان نے سکیورٹی کے تازہ دم دستے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔ دوسری طرف حکومتی ترجمان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا بلا اشتعال فائرنگ جیسے واقعات دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔