طورخم بارڈر پر کشیدگی میں کمی، افغان حکومت کی مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی

Torkham Border

Torkham Border

اسلام آباد (جیوڈیسک) طورخم بارڈر پر اشتعال انگیزی کے بعد افغانستان نے یو ٹرن لے لیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانی حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع ہو گیا۔ سرحد پر سفید جھنڈے لگا دیئے گئے۔ واضح رہے گیٹ کی تعمیر پر افغان فورسز نے تین دن تک پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی تھی۔

گزشتہ روز افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں میجر علی جواد چنگیزی شہید ہو گئے تھے۔ آج پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا گیا۔

افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت بلااشتعال فائرنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔