ٹور ڈی سائیکل ریس ، جرمنی کے اینڈرے گریپل دوسرے مرحلے میں کامیاب

Andrew Grapple

Andrew Grapple

ہالینڈ (جیوڈیسک) ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں جرمنی کے اینڈرے گریپل نے کامیابی حاصل کر لی۔

ہالینڈ میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں تیز ہواؤں اور بارش کا غلبہ رہا۔ سخت موسم کے باوجود رائڈرز کے جوش اور جذبے میں کمی واقع نہ ہوئی اور سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی لیکن جرمنی کے اینڈرے گریپل نے ساتھی رائڈرز کو اپنے قریب آنے کا موقع نہ دیا

بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ریس کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ایک سو چھیاسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ اور تین سیکنڈز میں عبور کیا۔