دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا

Pakistani Team

Pakistani Team

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیزیز کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دورہ سری لنکا کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے لئے مصباح الحق کو کپتان جب کہ اظہر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ مزید کھلاڑیوں میں یونس خان، محمد حفیظ، شان مسعود، وہاب ریاض، احسان عادل، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، اسد شفیق، حارث سہیل، احمد شہزاد، عمران خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف متاثر کن پرفارمنس نہ دکھانے کے باعث جادوگر اسپنر سعید اجمل کو ڈراپ جب کہ اوپنر احمد شہزاد کو ایک بار پھر موقع دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 8 جون کو سری لنکا روانہ ہو گی جب کہ پہلا ٹیسٹ 17 جون کو شروع ہوگا۔