شہید ملت لیاقت علی خان ٹورنامنٹ کا افتتاح

Awais Asad Khan

Awais Asad Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نیشنل بینک CSR ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو کھیلوں میں بے مثال خدمات پر 9 نومبر علامہ اقبال ڈے پر علامہ اقبال اسپورٹس ایورڈ دے گی یہ اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل نے کیا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کے 25 اکتوبر کو شام4-30 بجے SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان ٹورنامنٹ کا افتتاح قائداعظم الیون اور علامہ اقبال الیون کے درمیان نمائشی میچ سے ہوگا اس موقع پر سمیر شیخ مہان خصوصی ہونگے۔