آل پاکستان ٹورنامنٹ کے لئے کراچی خواتین باسکٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے 3 روزہ ٹرائلز کے بعد کراچی خواتین باسکٹ بال کی 3 ٹیموں کے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مورخہ 10 جنوری 2017ء کو صبح 10 بجے بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس KPT پر آمنہ مختار اور ضائمہ طارق کو رپورٹ کریں۔کراچی خواتین باسکٹ بال کی یہ تینوں ٹیمیں 3اون 3آل پاکستان ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی کرینگی یہ ٹورنامنٹ 10تا 12 جنوری 2017ء کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق کراچی خواتین باسکٹ بال ٹیموں کی منتخب کھلاڑیوں میں فاطمہ انصاری ،حنینا سجاد ،عنیبہ اشرف ،فضیلہ ملک ،ارمان ایمان ،مرحبا ،عتیقہ طارق ،حناء فرحان عیسیٰ ،کومل ،کرن زیب ،لائلہ خان ،شان زئی حسین ،جبکہ کوچز میں نذہت سلطانہ ،ضائمہ طارق ،آمنہ مختار ،منیجر بشریٰ عمران ،خیر النساء ،ریحانہ ضیاء شامل ہیں۔

دریں اثناء پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اس ٹورنامنٹ کے لئے آرگنائزینگ کمیٹی کا چیئر مین نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اور کے بی بی اے کے صدر حاجی غلام محمد خان ،چیف کوارڈینٹر عبدالناصر ،ڈپٹی کوارڈینٹر محمد ارشد ،آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین،استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین عابد افتخار ملہی ،ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئر مین یعقوب قادری ،فنانس کمیٹی کا چیئر مین رضا آغا ،رہائش کمیٹی کا چیئر مین زاہد ملک ،پریس کمیٹی کا چیئر مین عظمت اللہ خان جبکہ ممبرا پرویز احمد شیخ ،عائشہ ارم ،کاشف فاروقی ،زین العابدین مقرر کیا ہے جبکہ ان تمام کمیٹیوں کے سرپرست اعلیٰ کے پی ٹی کے منیجر اسپورٹس بصیر عالم ہونگے ٹورنامنٹ کا افتتاح مورخہ 10جنوری2017ء بروز منگل 4بجے شام نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے جبکہ 11جنوری کو کے الیکٹرک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ میجر ریاض محمود اور 13جنوری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بریگیڈیئر رشید ملک مہمان خصوصی ہوں گے۔
جار ی کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر