ٹاؤن کے افسر شاھی نے لوٹ مار کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔ میر شاہد احمد

Mir Shahid Ahmed Speach

Mir Shahid Ahmed Speach

تلہار (نمائندہ) ٹاؤن کمیٹی کے چئیرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے اپنی آفیس میں شہر کے معزز افراد اور میڈیا کے آگے ٹاؤن افسران کی جانب سے اپنے دؤر میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے کا انکشاف کرتے کہا کہ ٹاؤن کے افسر شاھی نے جو ظلم یہاں کیا ہے ایسا کسی بھی اور شہر میں نہیں ہو ا لوٹ مار کی ایک تاریخ رقم کی ہے ہمارے آنے سے قبل اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا ہے صرف 35 روپے چھوڑے ہیں جبکہ ہر ماہ ایک کروڑ تیس لاکھ کی قسط ملتی تھی جا سالیانہ 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے شہر میں جو کام ہوا ہے وہ عوام کے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے 9 ٹینکر اور 80 پانی کی مشین غائب ہیں اور فائربرگیڈ اور ٹریکٹر تباہ حالت میں ہے جبکہ پبلک ہیلتھ انجنئرنگ محکمے کے جانب سے شہر کے لیے 20 کروڑ کی لاگت سے نکاسی آب اور واٹر سپلائی کی اسکیم کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کی فقط منظوری کی ضرورت ہے لیکن اس میں ہمارے ٹاؤن کا ایک پیئسہ بھی نہیں لگے گا اس کے باوجود شہر کے گٹر نالوں کی توڑ پھوڑ کر کے عوام کا پیئسہ فضول ضایع کیا گیا انہو ں نے کہا کہ منتخب کاؤنسلروں کے بعد ٹاؤن انتظامیہ کو کوئی بھی این آء ٹی نہیں کرنی تھی مگر پیسے ھڑپ کرنے کے لیے جلد بازی میں کروڑوں روپے کی این آء ٹی جاری کی گئی جس کو میں رد کرتا ہوں میں شہر کے ترقیاتی کام کاؤنسلروں کے مشوروں سے کروں گا ان کی طرح اندھ دھند نہیں کروں گا مجھے ایک روپیہ بھی کھانا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن آفیسر اعجاز شیخ اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے کے ایڈوانس چیک دیے ہیں جو میں نے متعلقہ بینکوں کو ماہانہ تنخواہ اور پینشن کے علاوہ باقی ادائگیاں نہ کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے اس حد تک اندھیر نگری تھی کے بااثر افراد گھر بیٹھے ہزاروں روپے کی تنخواہ لے رہے تھے اب اس کو میں برداشت نہیں کروں گا او ر سارا کام شفاف طریقے سے چلے گا اس کے لیے مجھے جو بھی قربانی دینی پڑی اس کے لیے تیار ہوں اس نے کہا کے ٹاؤن آفسر نے آفیس کے چیک بوک اور دیگر رکارڈ اپنے ساتھ گاڑی میںلے رکھا ہے اکاؤٹنٹ اور انجنیئر کا بھی پتا نہیں فی الحال آفیس میں کچھ نہیں ہے اپنی طرف سے ٹاؤن کا کام چلا رہا ہوں ٹاؤن میں جو بھی بے قائدگیاں ہوئے ہیں ان کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو درخواست کروں گا اس موقع پر معزز شہریوں اورتاجر برادران نے شہر کے مفاد میںچیئرمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس دوران چیئرمین کے ہمرا وائیس چیئرمین محمد رفیق چانگ کاؤنسلر میر فیصل ٹالپر، پیر محفوظ شاہ، اعتقاد سولنگی،علی محمد کچھی ،غلام حیدر جتوئی اور سٹی پریس کلب کے صحافی بھی موجود تھے۔

تلہار(نمائندہ) سٹی پریس کلب تلہار کے سابقہ صدر حاجی خان لاشاری اور کلب کے جنرل سکریٹری محمد اسماعیل لاشاری کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی جس کو تلہار کے قریب حیدر شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جنازے میں شہرکے سیاسی سماجی صحافیوں سمیت مختلف فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔