منڈی شاہ جیونہ کی خبریں 26/5/2016

Toxic Water

Toxic Water

منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ انصاف) زہریلا پانی پینے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک ہو گئے غریب کسان کے گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ موضع دوسیرا کے رہائشی زمیندار کے منیجر چوہدری عبدالحمید پانی میں زہر ملاکر اپنی فصل کماد کو سیراب کررہا تھا کہ چند ایکڑ کے فاصلہ کے رہائشی غریب کسان نے اپنے جانوروں کو پانی پلانے کے لیے موٹر پر لے گیا تو جیسے ہی اس کے جانوروں نے پانی پیا تو ان کی حالت غیر ہو گئی اور تھوڑی ہی دیر بعد لاکھوں روپے مالیت کی پانچ بھینسیں ہلاک ہو گئیں جس پر غریب کسان کے گھر میں کہرام برپا ہو گیا پولیس مصروف تفتیش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ انصاف)فوڈ گرین مرکز چنڈ بھروانہ میں زمیندار باردانہ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کسانوں کا فوڈ کے عملہ کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ چنڈ بھروانہ میں بنایا گیا فوڈ سنٹر کسانوں کے لیے سردرد بن گیا باردانہ نہ ملنے پر کسان پریشان ہو کر رہ گئے ہیں علاقہ بھر کے کاشتکاروں ،چیئرمین ملک عنصر عباس اکیرا ،احمد علی جھبانہ ،وحید احمد ،عمر حیات اکیرا ،علی نواز اکیرا کے علاوہ درجنوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سنٹر چنڈ میں کسانوں کے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی ہے باردانہ نہ ملنے کی وجہ سے ہماری گندم تباہ ہو رہی ہے ملک عنصر عباس اکیرا نے کہا کہ فوڈ کا عملہ آڑھتیوں کو غیر قانونی طور پر باردانہ تقسیم کر رہا ہے جبکہ زمیندار باردانہ کے حصول کے لیے سارا سارا دن فوڈ سنٹر چنڈ کی ٹھوکریں کھاکھا کر شام کو مایوس گھر واپس چلے جاتے ہیں باردانہ نہ ملنے پر گندم کے نقصا ن ہونے کا بھی خدشہ ہے علاقہ بھر کے کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ انصاف)واحددیہی مرکز صحت شاہ جیونہ کو کسی کی زاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے عوام کو سہولت دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ڈاکٹر شہادت کو فلفور برطرف کیا جائے سردار حاجی خان پٹھان ۔تفصیل کے مطابق میڈیا پر دیہی مرکز صحت شاہ جیونہ میں عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹر شہادت بخاری کی کرپشن بے نقاب ہونے پر گزشتہ روز پی ایس ایف پنجاب کے قائم مقام صدر سردار حاجی خان پٹھان نے کہا ہے کہ واحد دیہی مرکز صحت شاہ جیونہ کو کسی کی زاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے پنجاب حکومت کی طرف سے ہسپتالوں میں تمام سہولیات میسر کرنے کے دعوے صرف تشہیری مہم لگتے ہیں عوام کو سہولت دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کرپشن کے بے تاج بادشاہ ڈاکٹر شہادت بخاری کو فلفور برطرف کیا جائے اور ان کی کی گئی کرپشن کی مکمل انکوائری کرائی جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے اپنے ٹائوٹوں کے جال میں گھرے رہتے ہیں اور نویونین کونسل پر مشتمل واحد ہسپتال کو ڈاکٹر نے اپنی وراثتی جاگیر سمجھ رکھا ہے حاجی خان پٹھان نے کہا ہے کہ اپریشن کی مد میں غریب عوام سے لوٹے گئے ہزاروں روپے نہ صرف واپس کرائے جائیں بلکہ اس نااہل ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانیوں کی آواز بننے والے میڈیا نے جب ڈاکٹر کی کرپشن بے نقاب کی ہے تو ڈاکٹر نے اپنے پالتو غنڈوں کو صحافیوں کی دھلائی کے لیے ہسپتال میں بلا لیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔