کروڑ لعل عیسن کی خبریں 09/02/20

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گزشتہ رات 84 بائی پاس دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور قیصر عباس کو گولی مار کر زخمی کر دیا، پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا،دوسری واردات میں کروڑ شہر کا 17 سالہ نعمان عرف نومی شام 7 بجے مین بازار میں دوکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اُس کے ہاتھ سے سامسنگ کمپنی کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے شہریوں نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں وارداتوں کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)دو آبہ فاؤنڈیشن نے 5سال کے ایگریمنٹ میں کروڑ کی 22یونین کونسلوں میں 1100افراد پر مشتمل ٹیم بنائی اور اس سلسلہ میں 1100اساتذہ کو ٹرینگ دی گئی فلڈو دیگر آفات سے نبٹنے کے لئے فسٹ ایڈ کٹ کٹ سٹریکچر لائف جیکٹس اور دیگر آلات فراہم کئے گئے ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن غلام رسول اکبر اور نبیل اکرم نے مقامی ہوٹل میں تحصیل کروڑ کے 28چئیرمین و ممبرن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلیشئیر تیزی کے ساتھ پگل رہا ہے 2015تک سیلاب آتے رہیں گے دو آبہ فاؤنڈیشن 7اضلاع لیہ بھکر ،ڈی جی خان ،ملتان ،جھنگ میں قدرتی آفات سے نبٹنے سمیت تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں میں اگاہی اور مسائل کے حل کے لئے حل کر رہی ہے اور آفات سے نبٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھتی ہے۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،چئیرمین یونین کونسل ملک عمر علی اولکھ،رانا محمد عثمان،ماریہ اسلم،محمد شفیق بھٹہ اعجاز اولکھ،مبشر حسن،غلام قادر،غلام عباس،جاوید سلیمی،نذیر حسن شاہ،یعقوب بلال،رانا بشیر احمد،محمد اکرم کونسلر،شمائلہ بی بی،آمنہ بی بی ،نجمہ پروین،شکیہ عارف،روبینہ ،فاخرہ رضاء موجود تھے،جنہوں نے مختلف تجاویز پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)پٹواریوں کی ہڑتال 25ویں روز میں داخل ہڑتال کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا فرد ملکیت نہ ملنے کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں خصوصا عدالتوں میں ضمانتوں کے لئے فرد ملکیت نہ ملنے سے ملزمان کی رہائی ممکن نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کروڑ لعل عیسن کے کاشت کار حلقوں اور دیگر افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فی الفور ہڑتال ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Expressed Condolences

Expressed Condolences

Expressed Condolences

Expressed Condolences

Expressed Condolences

Expressed Condolences