تیز رفتار ٹرالی ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد جاں بحق

Ashfaq Ahmed Died

Ashfaq Ahmed Died

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) تیز رفتار ٹرالی ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد جاں بحق، بلال احمد شدید زخمی، ڈرائیور ٹرالی ٹریکٹر سمیت فرار۔

تفصیلات کے مطابق مین سرہالی روڈ کے قریب مین فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹرالی ٹریکٹر نے ٹکر مار دی جس سے چوک شاہ نواز کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 14 سالہ اشفاق جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی بلال احمد شدید زخمی ہو گیا۔

نا معلوم ڈرائیور ٹرالی ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126