ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فراڈ کیس، اہم ملزم فیصل صدیقی گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فراڈ کیس کے اہم ملزم فیصل صدیقی کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل صدیقی کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا قریبی دوست ہے۔

ملزم فیصل صدیقی ایف آئی اے کو اربوں روپے کے فراڈ کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔