تاجران ,حکومتی ,بنیاد,حکومت,سکون ,اعلان ,وقت ,

Takmeel Quran

Takmeel Quran

فیصل آباد : ہمیں قرآن پاک کواپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی اشد ضرورت ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر سمجھ کر پڑھنا ہم سب پر لازم اور جب تک ہمارا تعلق قرآن سے رہے گا ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب رہیں گے، قرآن پاک کونصاب کا لازمی حصہ بنانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد اس پر عمل بھی کیاجائے گا، قرآن مجید انسانوں کیلئے کامیابی کانسخہ ہے۔ ان ان خیالات کا اظہار مولانا محمد منیر شہباز نے تھاپر ہوزری گلفشاں کالونی میں منعقدہ قرآن پاک ختم کرنے کی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر قاری امجد علی ظفر نعیمی’ قاری محمد عمران’ حافظ علی حسن’ عرفان علی چشتی’ حافظ مظفر اقبال’ چیئرمین رانا عبدالرزاق خاں’ قاری محمد اشفاق’ حافظ امجد رسول’ سابقہ کونسلر شیخ محمد ریاض’ شیخ نواز’ شیخ محمد یاسر’ عدیل جٹ’ زین انصاری’ احمد جبار اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ علی حسن نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن پاک ختم کرنا دیگر مہینوں سے زیادہ ثواب ہے۔ رمضان المبارک کی فضیلتوں سے کوئی مسلمان انکاری نہیں۔ مسلم امہ کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ قاری اشفاق قادری نے کہا کہ قرآن نبی پاکۖ کامعجزہ ہے اللہ نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے رمضان میں قرآن سے تعلق کومضبوط کیا جائے۔ چیئرمین رانا عبدالرزاق خاں نے حافظ علی حسن کو ختم قرآن پاک پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پڑھنے اور سننے والوں سے اللہ بہت خوش ہوتا ہے رمضان المبارک کے روزے رکھنا پانچ وقت باجماعت نمازکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نماز تراویح پڑھنے والوں کا اللہ کے ہاں بہت مقام ہے، وہ تمام لوگ جنہوں نے قرآن پاک کو محبت سے سنا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ضرب عضب آپریشن کی کامیابی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ‘چیئرمین ظفر اقبال سندھو ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری و دیگر عہدیداران رانا خالد’ شیخ زاہد محمود’ چوہدری عبدالوحید’ مرزا دائود ابراہیم’ شکیل عابد بھٹی ‘ چوہدری عبدالحمید ‘ رانا عبدالحمید ‘ آفتاب بٹ اور عرفان منج نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کو بدقسمتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بھرپور اقدامات کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میںاضافہ کوئی بہت بڑی سازش ہو سکتی ہے’ عوام میں بے چینی پھیلا کر اسے سڑکوں پر لانے میں شائد واپڈا خود ہی کلیدی کردار ادا کررہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو معاملات بس میں نہیں رہیں گے اور پھر تاجربرادری بھی عوام کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہوگی انہوں نے کہا کہ واپڈا میں موجود کالی بھیڑیں کسی کو بھی خاطر میں لانے کے لیے تیار نہیں ہیںوزیرپانی و بجلی خواجہ آصف اوروزیر مملکت عابد شیرعلی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں بھی لگا رہے ہیں اورسائٹ کا وزٹ بھی کررہے ہیں مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن روز بروز بے قابو ہوتا جارہا ہے حکومت ایسے اقدامات کرے جس کے نتیجے میں اس جن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بوتل میں بند کردیا جائے تاکہ عوام کو کچھ تو سکون مل سکے ‘انہوں نے حکومت کی جانب سے عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورکچھ نہیں تو لوگ ان تین دنوں میں ہی کچھ وقت سکون کا گزارلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ عمران خان کسی صورت بھی ماورا آئین کوئی اقدام نہیں کریں گے’ پرویز خٹک کی بطوروزیراعلیٰ نامزدگی عمران خان کی نہیں بلکہ پارلیمانی بورڈ کی رائے تھی اورانہیں متفقہ طور پر وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا تھا اب کسی ایک کی خواہش پر عمران خان بطور پارٹی چیئرمین انہیںکسی صورت بھی ہٹا نہیں سکتے’ انہوں نے کہاکہ جو 5 ایم این ایز نے پرویز خٹک کے خلاف محاذ کھولا تھا انہیں وفاق نے بھاری فنڈز دینے کالالچ دے کر کاکا دیاتھا مگر بعد میں ان پانچوں کو کچھ نہ ملا جس کے بعد یہ معاملہ اپنی موت آپ مر گیا۔ اب خیبر پختونخوامیں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ‘ پرویز خٹک بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہورہے ہیں اورثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پرویز خٹک نے صوبہ خیبرپختونخواکو مسائل کی دلدل سے نکال لیا ہے اس لیے چند مخالفین انہیں ان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں مگر عمران خان ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو آئین کے دائرہ کار میں ہوگا کے پی کے میں کوئی فارورڈ بلاک بناہے نہ بنے گا کیونکہ یہاں تحریک انصاف مکمل مستحکم اورمنظم ہے۔