ٹریفک پولیس کے تعاون سے نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی آگاہی واک کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن انسانیت کے خدمات کے لئے پورے ملک میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ،خدمت کے اس سفر کو جاری رکھناے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کے لئے صحت ،تعلیم و ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے میری ہر ممکن مد د CSRڈویژن کو حاصل رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ واک کے اختتام پر شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آگاہی واک سی ویو کلفٹن تا نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس تک منعقد کی گئی واک میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ،ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ ،ای ایس پی نعمان صدیقی ،ملک احسان ،سابق ہاکی ولمپئن اصلاح الدین ،قمر ابراہیم ،کامران اشرف ،سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ،اولمپئین باکسر ملنگ بلوچ،نیشنل بنک کے ذاہد محمد چوہدری ،اویس اسد خان ،حاجی غلام محمد خان ،محمد زمان ،کرسٹو فر ڈیلما ،سید خالد شاہ ،صباء زہری جمال ۔کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،اعجاز احمد ،جاوید اختر کیانی کے علاوہ طلباء و طالبات ،فٹ بال کرکٹ اور ہاکی کے کھلاڑیوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سید اقبال اشرف نے مزید کہاکہ نیشنل بنک قومی بنک ہے اور بحیثیت قوم ہماری ذمہ دران ہے کہ عوام کے فائدے کیلئے اقدامات کریں لہذا قومی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے نیشنل بنک آف پاکستان عوام کو قوانین کے احترام ،امراض سے آگاہی سمیت مختلف امور پر پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے انہوں نے کہاکہ ٹریف قوانین سے عوام کو آگاہی پہنچانا ایک بڑا فریضہ ہے

اس حوالے سے ٹریف پولیس سے درخواست کروں گا کہ قوانین سے آگہی کے حوالے سے ایسے تقریبات کا انعقاد شہر کے تمام علاقوں میں آرگنائز کریں تاکہ عوام کو اس اہم مسئلہ سے روشناش کراکر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور شہر سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے اس موقع پر شرکاء تقریب کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جبکہ واک کے دوران شرکاء سے ٹریفک قوانین سے متعلق معلوماتی سوالات کئے گئے اور انہیں موقع پر ہی انعامات سے نوازا گیا دوران واک ٹریفک پولیس کے سارجنٹ گھوڑ سوار دستہ اور پولیس بینڈ شامل رہا۔

آگاہی واک کے شاندار انعقاد پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ،یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی نے نیشنل بنک CSRڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو مبارکباد پیش کی ۔