ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام، ملزم شفیق کی ضمانت منظور

Shafique Traffic Police Bail

Shafique Traffic Police Bail

کراچی (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ملزم شفیق کی ضمانت منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم شفیق کی ضمانت 20 ہزار روپے میں منظور کی۔ملزم شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر تھا جسے ضمانت منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

شفیق پر پی آئی ڈی سی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کا کیس ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شفیق کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔