سانحہ یوحناآباد کی پہلی برسی کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دعائیہ تقریب

Lahore

Lahore

لاہور : سوشل ایکشن ٹرانس فارمیش آف ھیومنٹی (ساتھ پاکستان) کے زیرِ اہتمام سانحہ یوحنا آباد کی پہلی برسی کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ایک بین المذاہب دعائیہ تقریب غوری وزڈم ہال یوحنا آباد میں میں منعقد کی گئی۔

اس بین المذاہب دعائیہ تقریب میں مذہبی رہنماوں (مسلمان، مسیحی، ہندو، سکھ، بہائی)، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شہداء کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ملکِ پاکستان کی تعمیرِوترقی میں مسیحیوںکی کوششوں اور کردار کو سراہا۔

بین المذاہب دعا اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی ہمارے اتحاد کا ایک بین ثبوت ہے اوران پرتششدد قوتوں کے خلاف رکاوٹ ہیں جو ملک پاکستان میں امن اور مذہبی ہم آہنگی نہیں چاہتی۔

ملکی سطح پر ایسی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں نفرت کی فضا ختم ہو اور مذہبی ہم آہنگی اور امن و روادری کو فروغ ملے۔ ہم حکومت بالخصوص پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہزاروں زندگیوں کو بچانے والے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میںانہیں سول قومی ایوارڈ دیا جائے۔

مقررین و شرکائ: عنصر جاوید، مولانا شکیل الرحمٰن، سہیل احمد رضا، لبنیٰ منصور، ڈائریکٹر برائے ہیومن رائٹس، جسٹس انیڈ پیس، سید وقار حسین نقوی، بھگت لال، یوسف بجوڑی، ڈاکٹر ہرمن ریبورگ، شنیلہ روت، ایم پی اے، تہمینہ رانا، سنیئر صحافی، سردار لکمیر سنگھ، صدیق گِل، شبنم ناگی، آشر وسیم۔

کاشف نواب
نیشنل ڈائریکٹر ساتھ پاکستان