سانحہ آرمی پبلک سکول، آرمی چیف نے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چار ملزموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

ملزم پشاور میں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے، اس سانحے میں سو سے زائد معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

سزا پانے والے مجرموں میں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، مجیب الرحمان ، سبیل عرف یحییٰ، حجرت علی ولد اول باز خان کے نام شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔