سانحہ داتا دربار برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ مرکز روحانیت پر درندگی شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے دربار پر دھماکہ کرنے والے خوارج اور جہنمی ہیں۔ یہ وہی گرو ہ ہے جو کبھی طالبان اور کبھی داعش کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو سزا دی جاتی تو ملک مزید سانحات سے محفوظ ہو جاتا۔ حکمران جماعت کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ملک میں قیام اَمن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

کالعدم تنظیموں کے نمائندے اور طالبان کے سہولت کار اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ حکومت نے داتا دربار دھماکوں کے مجرموں کی گرفتاری کے بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دِل اس عظیم روحانی مرکز پر ہونے والے اس سانحہ سے زخمی ہیں۔

حکومت مزارات اولیاء پر شرعی حاضری کو شرک قرار دینے والے مفتیوں کو شامل تفتیش کرے اور داتا دربار دھماکوں کے مجرم گرفتار کرکے منظر عام پر لائے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔