سانحہ صفورا ایک کیمونٹی پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے۔ شیخ محمد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ محمد سعید چاولہ ،جنرل سیکریٹری اعجاز بلوچ، سٹی ایریا PS-116 کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی نے سانحہ صفورا بس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بذدلانہ کاروائی کی پو زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملک دشمن دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رہنمائوں نے عوام سے اپیل کی سانحہ سفورا میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر آج پر امن یوم سوگ اور لواحقین سے یکجہتی کا اظہار اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے۔