سانحہ گلشن اقبال: دہشتگردوں کے متعلق کوئی اہم شواہد نہ مل سکے

Tragedy, Gulshan Iqbal,

Tragedy, Gulshan Iqbal,

لاہور (جیوڈیسک) دہشت گردوں نے گلشن اقبال پارک کو نشانہ کیا بنایا، پارک میں ویرانیوں نے ڈیرے ہی ڈال دیئے۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی پارک نہ صرف بند ہے بلکہ اس کے کھولے جانے کی ابھی کوئی امید بھی نظر نہیں آتی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ بہت بڑا تھا جس کا غم بھلایا نہیں جا سکتا جبکہ خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی واضح لیڈ نہیں مل سکی۔ ضلعی حکومت کے مطابق پارکوں کو بند کرنا یا عوام کو تفریح سے دور رکھنا ہر گز مقصد نہیں۔ تاہم سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر ہی پارک کو کھولا جا سکے گا۔