سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، عوامی تحریک کا عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی کاروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ رائے بشیر کا 11 رکنی پینل کل صبح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گا۔

پہلے مرحلے میں طاہر القادری سمیت تمام عہدیداروں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔