سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون اتنا سستا نہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پر مٹی ڈال سکے۔

حکومتی جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے اور انصاف کا جنازہ نکالا، مظلوموں کے لئے آواز بلند کرنے پر اینکر پرسنز ، سول سوسائٹی، ہم خیال جماعتوں کے سربراہان اور بالخصوص پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کا مشکور ہوں، وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی کاپی حاصل کرنے کیلیے تین ماہ سے عدالت میں ہیں اور ایک سینئر جج کی مرتب کردہ رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی، سوالات کرنیوالے بتائیں کہ انصاف کے کس دروازے پر دستک دیں۔

پرامن احتجاج کا حق استعمال کرتے ہوئے ظلم کیخلاف سڑکوں پرآنے کا فیصلہ کیا ہے، تابعدار نوکروں کی جے آئی ٹی نے وہی رپورٹ جاری کی جوانھیں فراہم کی گئی تھی، ایف آئی آر اندراج میں کردار ادا کرنیوالے پاک فوج کے سپہ سالار انصاف فراہمی میں بھی کردار ادا کریں۔