سانحہ صفورا پر یوم سوگ مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کی اپیل پر سانحہ صفورا پر یوم سوگ منایا گیا مسیحی عبادت گاہوں اور مسیحی بستیوں میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاکہ سانحہ صفورا ظلم و بربریت کی انتہاء ہے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر پوری قوم اشک بار اور غم زدہ ہے انہوں نے کہاکہ ملک دشمنوں کو خاک میں ملانے کے لئے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔

نعیم کھو کھر نے کہاکہ سپاہ سالار جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف جراتمندانہ موقف ہی دہشت گردوں کی موت ہے ہمارے فوجی جوان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جس جراتمندی کا مقابلہ کررہے ہیں اُس پر نہ صرف مسیحی عوام بلکہ پوری پاکستانی قوم کو ناز ہے۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نیاسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کریم آغا خان سے سانحہ پر دکھ اور افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی عوام اس سانحہ پر سوگوار ہے نعیم کھو کھر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مختلف کمیونٹیز اور اقلیتی عوام کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور سانحہ صفورا میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔