سانحہ صفورا کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

Safoora Criminal

Safoora Criminal

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے گرفتار 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کردی۔

پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اب تک 7 گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔

تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کرنا ہے اس لئے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 گواہوں نے سانحہ صفورا کے تینوں ملزمان کو شناخت کرلیا تھا جب کہ مجموعی طور پر 7 گواہ ملزمان کو شناخت کرچکے ہیں جن میں 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔