سانحہ چار سدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے طلباء و اساتذہ کی شہادتیں ملک و قوم کیلئے ہیں۔ نعیم چوہدری

Naeem Chaudhry

Naeem Chaudhry

پیرس (میاں عرفان صدیق) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یورپ ، نعیم چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہاہے کہ سانحہ چار سدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے طلباء و اساتذہ کی شہادتیں ملک و قوم کیلئے ہیں ان کی شہادتیں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گے دہشت گرد عناصر کی طرف سے ایسی بزدلانہ حرکات سے پاکستانی قوم کے حوصلے پہلے سے بھی مزید بلند ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے شمع کے پرانوں پر حملہ کرنا ان کی بزدلانہ کارروائی ہے جس سے ان کی شیطانیت ظاہر ہو چکی ہے دہشت گرد کسی بھی ملک کے نہیں ہوتے ان کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی ملک اس وقت پوری دنیا میں ان کیلئے کوئی جگہ میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی صورت دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیگی پاکستانی قوم سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں اور پاک فوج کے ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کو سبوتاژ کر کے ہی دم لے گی۔