ٹرین ڈرائیوروں کی کوئٹہ ڈویژن میں ہڑتال

Quetta Division

Quetta Division

کوئٹہ (جیوڈیسک) ٹرین ڈرائیوروں نے ریلوے کی سمپاس یونین کے سرپرستِ اعلیٰ کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ ڈویژن میں ہڑتال کر دی۔

سمپاس یونین کے رہنما گل حسن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کوئٹہ ڈویژن میں ہڑتال کی گئی ہے، گرفتار رہنما کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں ٹرین کا پہیہ جام کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مال گاڑیاں بند کریں گے، اگلے مرحلے میں مسافر گاڑیوں کا پہیا جام کر دیں گے۔

دوسری جانب ریلوے پولیس حکام کے مطابق سمپاس یونین کے سرپرست اعلیٰ کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپاس یونین سے مذاکرات جاری ہیں، جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔